امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کانگریس میں اپنی تقریر کے دوران امریکی
متوسط طبقہ کے لوگوں کو ٹیکس سے چھوٹ دے کر بڑی راحت دینے اور ساتھ ہی
کارپوریٹ ٹیکس میں سدھار کے بارے میں اعلان کرسکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس تقریر کے کچھ نکات جاری
کئے گئے ہیں ان کے مطابق
مسٹر ٹرمپ یہ اعلان کرسکتے ہیں کہ ہماری اقتصادی ٹیم تاریخی ٹیکس
اصلاحات منصوبہ پر کام کررہی ہے جس سے ہماری کمپنی پر لگنے والے ٹیکس کی
شرحوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ اس کے بعد ہماری کمپنیاں کہیں بھی کسی کے ساتھ ہی مسابقت کرسکیں گی۔